تربت، ایپکا کا 18مارچ سے روزانہ 2گھنٹے ٹوکن قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان
تربت (نمائندہ انتخاب )ضلع کیچ میں بھی ایپکا کی کال پر 18مارچ سے روزانہ 2گھنٹے کی ٹوکن قلم چھوڑ ہڑتال کی جائے گی، ایپکاءکیچ کے صدر سبزل خان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان کے تمام اضلاع کی طرح ضلع کیچ میں بھی ایپکا بلوچستان کی صوبائی چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کے لئے کل جمعرات 18 مارچ 2022ءسے روزانہ صبح 11 بجے سے 01 بجے تک (2 گھنٹے) ٹوکن قلم چھوڑ ہڑتال کی جائے گی،اس سلسلے میں ایپکا کیچ کے تمام ضلعی عہدیداروں اور یونٹ صدور سے گذارش کی گئی ہے کہ وہ کل سے صبح 11 بجے سے 01 بجے تک قلم چھوڑ ہڑتال کرکے اس ٹوکن ہڑتال کو کامیاب بنائیں۔
Load/Hide Comments


