پرائیویٹ سکولز گرینڈ الائنس کی تعلیمی اداروں کی بندش کی مذمت
کوئٹہ:بلوچستان پرائیویٹ سکولز گرینڈ الائنس کے ترجمان نذر بڑیچ،حاجی سلیم ناصر،جعفر خان کاکڑ،حضرت علی کوثر،ملک رشید کاکڑ،قاری زیب الرحمن،آمین اللہ کاکڑ،اکرم مینگل،گلزار احمد،نجیب اللہ،ایاز احمد،عابد ناصر،نادر خان اچکزی،ملک جمیل کاسی،روزی خان خلجی،نقیب اللہ شاہوانی،فدا محمد نورزی و دیگر رہنماوں نے کوئٹہ میں تعلیمی اداروں کی بندش کی سخت مذمت کرتے ہوئے اس عمل کو گزشتہ کہی سالوں سے تعلیم دشمن اقدام قرار دیتے ہوے اس طرح کے عملیات کو تعلیم دشمن عمل گردانتے ہیں،انہوں نے کہا ہے کہ گذشتہ کہی سالوں سے جب مارچ میں تعلیمی سیشن کا آغاز ہوتا ہے محکمہ تعلیم کے نااہل احکام آپنی نااہلی کو چھپانے کے لیے کوئی نہ کوئی حربہ استعمال کرتے ہیں جس سے یہ جواز پیدا کیاجاتا ہے کہ سب تعلیمی اداروں کو بغیر کسی مشاورت کے رات کی تاریکی میں بند کرنے کا شاہی پروانہ جاری کیا جاتا ہے،حالانکہ زندگی کا تمام شعبہ معمول کے مطابق کھلے ہوے ہیں،حکومت اپوزیشن کی تحریک کا سامنا نہیں کرسکتے نزلہ تعلیمی ادارون پر اتارتے ہیں،انہوں نے واضح کیا ہے کہ بلوچستان پرائیویٹ سکولز گرینڈ الائنس اہیندہ بغیر مشاورت اور بلاجواز فیصلے کے پابند نہیں،حکومت اپنے اداروں کو تباہ کر چکے ہیں اب نجی شعبے کے گلا دبانے کی کوشش کرتے ہیں جن کے خلاف بلوچستان پرائیویٹ سکولز گرینڈ الائنس ماضی کی طرح ہر ظلم ووہشت کے خلاف بھرپور آواز بلند کر ے گی،اور اپنے اداروں کی ابیاری اپنے خون پسینے سے کرے گی۔


