دکی، کول مائنز اونرز و ٹھیکیداروں کا گاڑیاں روکنے کیخلاف احتجاج
دکی: بلو چستان کے ضلع دکی میںکول مائنز اونرا اور پی ٹی ٹھیکیداران کا جبری طور پر گاڑیاں روکنے کے خلاف احتجاج، قومی شاہراہ لورالائی پر رکاوٹیں کھڑی کرکے بلا ک کردیا گیا جس کی وجہ سے ٹریفک معطل ہوگئی ۔تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز دکی میںمعراج ایریا کے پیٹی ٹھیکیداران اور کول مائنز اونر نے غیر قانونی طور پر حبیب قلعہ کے مکینوں کی جانب سے گاڑیاں روکنے کے خلاف رباط کے مقام پر دکی لورالائی شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے اور ٹائر جلا کر سڑک بلا ک کر دیا جس کی وجہ سے دکی لورالائی شاہراہ پر دونوں جانب سینکڑوں مسافر اور مال بردار گاڑیاں پھنس گئی اور دکی سے لورالائی ،کوئٹہ ،سنجاوی، ملتان، ڈی جی خان ،زیارت اور سنجاوی سمیت ملک کے دیگر مختلف شہروں کا دکی سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیاسڑک کی بندش سے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا رہا پی ٹی ٹھیکیداران زکریا خان ناصر ،عبدالواحد ناصر اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم معراج ایریے میں الاٹ شدہ زمین میں کوئلہ کانکنی کررہے ہیں۔لاکھوں روپے خرچ کئے ہیں مگر حبیب قلعہ کے مکینوں کی جانب سے ہماری ٹرکیں جبری طور پر غیر قانونی طور پر روک دی گئی ہیں۔ہم حبیب قلعہ کے مکینوں کو فیصلہ ثالثی کے مطابق 300فی ٹن کمیشن کی ادائیگی بھی کررہے ہیں مگرانہوں نے ہماری لوڈنگ بند کردی ہے ضلعی انتظامیہ اور ایف سی کوئی کردار ادا نہیں کر رہی.دن تین بجے تک روڈ بند ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنر عظیم کاکڑ نے مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کرکے انہیں پانچ دن کے اندر مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔


