شہباز شریف کووزیر اعظم بنانے کے مطالبے کی فلیکسز آویزاں
لاہور:احتساب عدالت کے باہر مسلم لیگ (ن)کے صدرو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کووزیر اعظم بنانے کے مطالبے کی فلیکسز آویزاں کر دی گئیں۔سپورٹرز کی جانب سے آویزاں کی گئیں فلیکسز پر ”ان شا اللہ وزیر اعظم پاکستان ،وقت کی مجبوری ہے شہباز شریف ضروری ہے “کی تحریر درج ہے ۔ لیگی قیادت سے اظہار یکجہتی کےلئے احتساب عدالت آنے والے کارکنان ان فلیکسز کے قریب جمع ہو کر وزیرا عظم شہباز شریف کے نعرے بھی لگاتے رہے ۔یاد رہے کہ اس سے قبل چوہدری پرویز الٰہی کووزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے مطالبے کی فلیکسز بھی آویزاں کی گئی تھیں۔
Load/Hide Comments


