مجھ سے منسوب بیان حقائق کے منافی ہے، گورنر سندھ

کراچی:گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پی پی رہنما کے بیان کی نفی کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بیان مختلف حلقوں میں مجھ سے منسوب کیا جارہا ہے وہ حقائق کے منافی ہے، انہوں نے ایسا کچھ کہا ہی نہیں ہے۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ جو بیان مختلف حلقوں میں ان سے منسوب کیا جارہا وہ حقائق کے منافی ہے۔انہوں نے ایسا کچھ کہا ہی نہیں،اورایسی متنازع باتوں کو منسوب کرنا قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ سندھی ہیں اور انہیں اپنی سندھی شناخت پر فخر ہے اور کوئی بھی خود کو مجھ سے زیادہ سندھی کیوں ثابت کرنا چاہتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں