رکن اسمبلی ووٹ سے پہلے نااہل نہیں ہوسکتا، اعتزاز احسن

لاہور (انتخاب نیوز) رکن اسمبلی ووٹ سے پہلے نااہل ہو سکتا ہے یا نہیں،آرٹیکل 63 اے کے اطلاق کب ہو گا، ملک کے سینئر ترین قانون دان کی رائے بھی سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے آرٹیکل 63 اے کے اطلاق پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں اعتزاز احسن کا کہنا تھاکہ آرٹیکل 63 اے کا اطلاق اس پر ہوتا ہے جس نے پارٹی کیخلاف ووٹ دیاہو۔ان کا کہنا تھاکہ رکن اسمبلی ووٹ سے پہلے نااہل نہیں ہوسکتا۔اعتزاز احسن نے بتایا کہ اسلام آباد میں جوکچھ ہو رہا ہے وہ سب کیسامنے ہے جبکہ راجہ ریاض کہہ رہا ہے ہمارے پاس 24 بندے ہیں، وہ کہہ رہاہے، ن لیگ کے پاس اتنی ٹکٹس نہیں جتنے بندیہیں۔ان کا کہنا تھاکہ آپ پیسے پربکو یا ٹکٹ پر یہ سودے بازی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں