لندن میں کوئی سیاسی ملاقات نہیں کی، مونس الٰہی
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر آبی وسائل اور مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہی لندن سے اسپین روانگی کے موقع پر کہا ہے کہ لندن میں کوئی سیاسی ملاقات نہیں کی۔ ایک انٹرویومیں مونس الٰہی نے کہا کہ یہاں تین دن قیام کے دوران کوئی سیاسی ملاقات نہیں کی۔ انہوں نی کہا کہ دورہ مکمل طور پر نجی تھا، پاکستان میں مصروفیات کے سبب یہاں فیملی کے ساتھ وقت گزارا تاہم انہوں نے سیاسی گفتگو سے بھی پرہیزکیا اور کچھ دن آرام کرنے دیں کہہ کر بات ٹال دی۔ ذرائع کے مطابق مونس الٰہی اسپین میں دو روز قیام کے بعد بدھ کو پاکستان پہنچیں گے۔ واضح رہے کہ مونس الہی کی لندن میں قیام کے دوران نواز شریف سے ملاقات کے حوالے سے قیاس آرائیاں بھی کی جارہی تھیں۔
Load/Hide Comments


