مراد علی شاہ اور قدوس بزنجو کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
کراچی (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے وزیراعلیٰ ہا¶س میں ملاقات کی جس میں دونوں صوبوں کے درمیان مسائل پر تبادلہ کرتے ہوئے انہیں خوش اسلوبی سے حل کرنے پر اتفاق کیا گیاوزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعلیٰ سندھ سے پانی کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ ایک تکنیکی مسئلہ ہے اس لیے دونوں حکومتوں کے ماہرین اس کو حل کر رہے ہیں بلوچستان کے سمندری حدود میں ماہی گیری کے معاملے پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ پہلے ہی محکمہ ماہی گیری سندھ کو ہدایت کر چکے ہیں کہ صوبے کے ماہی گیروں کو بلوچستان کے سمندری حدود میں مچھلیاں پکڑنے سے روکا جائے۔ دونوں وزرائے اعلیٰ نے دیرینہ مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کرنے پر اتفاق کیا اس موقع پر وزیراعلءبلوچستان نے گوادر میں آنے والے سیلاب اور دیگر قدرتی آفات میں حکومت سندھ کی جانب سے فراہم کے گی تعاون پر شکریہ ادا کیا انہوں نے وزیراعلءسندھ کو وفد کے ہمراہ بلوچستان کے دورے کی دعوت بھی دی وزیر اعلیٰ سندھ نے اپنے ہم منصب کو سندھ کی روایتی ٹوپی، اجرک اور کھیس پیش کی۔


