بلوچستان بورڈ میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں، جوابی کاپیاں فروخت

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان بور ڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں بے قاعدگیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ چیف سیکرٹری کو بھجوادی گئی تحقیقات میں بلوچستان بورڈ میں بڑے پیمانے پر بے قاعد گیاں سامنے آگئیںامتحانات میں بعض امیدواروں کو ان کے مرضی کے سنٹرز میں بھجوایا گیا ،مرضی کا رزلٹ کیلئے بھاری رقوم کے بدلے جوابی کاپیاں فروخت کی گئیں،تفصیلات کے مطابق بلوچستان بورڈ انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں بے قاعدگیوں کی تحقیقات سیکرٹری کالجز بشیربنگلزئی کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی نے کی تحقیقات بلوچستان بورڈ کے خلاف عوامی شکایات پر کی گئیںتاہم تحقیقات کے دوران کمیٹی کے سربراہ کو عہدے سے ہٹانے پر بلوچستان ہائی کورٹ نے انہیں عہدے پر بحال کرکے مارچ تک تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی تیس صفحات پر مشتمل تحقیقاتی رپورٹ میں بلوچستان بورڈ میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں سامنے آگئیں ، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان بورڈ کے مختلف شعبے نتائج تبدیل کرنے میں استعمال ہوتے رہے ، امتحانی عملے کی تعیناتی ان کے تبادلوں میں امتحانی رولز کی خلاف ورزی نظر ائی ، پرچوں کی ری مارکنگ سابق چیرمن بورڈ کی آمدنی کا ذریعے تھی ،انٹرل کمیٹی غیر فعال اور اکاوئنٹس برانچ کو بائی پاس کیا جاتا رہا چیف سیکرٹری کو بھجوائی گئی انکوائری رپورٹ میں بلوچستان بورڈ میں بے قاعدگیوں کی مکمل تحقیقات وزیر اعلی انسپکشن ٹیم سے کرانے اور بلوچستان بورڈ کا مکمل آڈٹ کرانے کی تجاویز بھی پیش کی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں