گیان چند ایسرانی نے پوجا کماری کے قتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا

کراچی (انتخاب نیوز) صوبائی وزیر اقلیتی امور گیان چند ایسرانی نے روہڑی میں اغوا کے واقعے میں مزاحمت پر پوجا کماری کے قتل کا نوٹس لے لیا۔ صوبائی وزیر کا ڈی آئی جی پولیس سکھر سے رابطہ ، واقعے کی رپورٹ طلب۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پولیس نے فوری رپورٹ درج کر کے واحد لاشاری کو گرفتار کر لیا ہے۔ افسوس ناک واقعہ ہے ، جس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے پوجا کماری کے خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ گیانچند ایسرانی نے پوجا کماری کے خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اور خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں