خضدار، 13 سالہ بچی کے ساتھ تین افرادکی زیادتی، ملزمان گرفتار
مورخہ 2022-3-22
خضدار(بیورو رپورٹ )روایات و اقدار کی سرزمین خضدار میں عصمت دری کا تازہ اور دلخراش واقعہ، تین بھیڑیئے نما مردوں نے گھر کے قریب بچی کی عزت نوچ لی ، مسماۃ (ف) بوتل لیئے پڑوسی کے گھر پانی لینے نکلی تھی کہ تین لفنگوں نے انہیں زبردستی اٹھا کر خالی مکان میں لے گئے اور معصومہ سے جنسی زیادتی کر ڈالی ،اس طرح حواکی بیٹی کی عفت حوس کے پجاریوں کے ہاتھوں لٹ گئی۔سنی گنبدی خضدار کے رہائشی محمد اسلم نے صدر پولیس تھانہ خضدار میں درخواست دائر کردی ہے کہ گزشتہ روز 21 مارچ کو ان کی بیٹی قریبی پڑوسی کے گھر پانی کے حصول کی خاطر بوتل لیکر نکلی تھی اور وہ پانی بھر کر اس گھر سے واپس آرہی تھی کہ تین ملزمان شاہ زیب ولد عبدالخالق قوم بارانزئی، یحیٰ ولد عبدالوہاب قوم بارانزئی اور بلال ولدزمان خان قوم نتھوانی ساکنان سنی نے زبردستی ان کی تیرہ سالہ بیٹی کو اٹھا کر قریب ہی زمان خان کی خالی حویکردیا لیجا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے بچی کے والد کی رپورٹ پر تینوں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ واقعہ پر نہ صرف متاثرہ خاندان کرب کے عالم میں ہے بلکہ پورے علاقے میں خوف اور غم و غصہ پایا جاتا ہے ملک کے دیگر حصوں میں بچیوں کے ساتھ ریپ کی خبریں آرہی تھیں تاہم اس طرح کا واقعہ جھالاوان میں پیش آنے کے بارے میں تصور نہیں کیا جاسکتا تھاگزشتہ روز خضدار سنی میں پیش آنے والے واقعہ نے تمام طبقات کو جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے اور اس واقعہ پر ہر طبقہ فکر بے حد برہمی کا اظہار کررہاہے ۔ آج ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر) محمد الیاس کبزئی ایس ایس پی خضدار ارباب امجد کاسی ودیگر سماجی افراد کے ہمراہ متاثرہ بچی کے گھر گئے ان کے خاندان سے ملاقات کی اور انہیں تسلیاں دی کہ مجرمان کسی بھی طرح قانون سے بچ نہیں پائیں گے اس واقعہ پر نہ صرف متاثرہ بچی کے خاندان بلکہ ہم سب بے حد کوفت محسوس کررہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر) محمد الیاس کبزئی نے بچی کے والدکو حوصلہ دیا اور نقد ی رقم ان کے حوالے کردیا۔۔۔۔۔!!


