اسرائیلی، مصری اور اماراتی سربراہان کی شرم الشیخ میں سربراہ ملاقات

قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور ابوظبی کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید کے ساتھ شرم الشیخ میں سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بن زاید گزشتہ روز روز شرم الشیخ پہنچے اور دونوں ممالک کے وفود کی موجودگی میں السیسی کے ساتھ بات چیت کا ایک توسیعی اجلاس منعقد کیا۔مصری صدارتی ترجمان بسام رضی نے کہا کہ سیسی نے مختلف شعبوں میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے سینئر حکام کے درمیان دو طرفہ ملاقاتوں کی رفتار تیز کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔سرکاری ایجنسی نے بتایا کہ دونوں فریقوں نے اس طرح سے رابطہ کاری کو بڑھانے پر اتفاق کیا جس سے عرب قومی سلامتی کے تحفظ میں مدد ملے اور خطے کو درپیش چیلنجوں اور علاقائی سلامتی کے لیے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے عرب صلاحیتوں کو بڑھایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں