مکی آرتھر کے یاسر شاہ کو نہ کھلانے پر سوالات

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز میں یاسر شاہ کو نا پاکر تشویش میں مبتلا ہوگئے اور سوال اٹھا دیا۔
ٹوئٹر پر مکی آرتھر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے یاسر شاہ سے متعلق سوال کیا، انھوں نے لکھا کہ کیا کوئی مجھے بتا سکتا ہے کہ یاسر شاہ کہاں ہے؟ اگر وہ ٹھیک ہے تو انھیں لازمی کھلانا چاہیے؟مکی آرتھر نے اپنی ٹوئٹ میں یاسر شاہ کو ٹیگ کرتے ہوئے پاکستان اور آسٹریلیا کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔مکی آرتھر کی ٹوئٹ وائرل ہوتے ہی ان کے سوال کے جواب میں مختلف جوابات آنے لگے۔ایک اسپورٹس صحافی نے مکی آرتھر کو بتایا کہ جب پہلے ٹیسٹ سے قبل بابر سے یاسر شاہ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے واضح طور پر کہا کہ یاسر کو فٹنس بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔اسپورٹس صحافی نے یہ بھی بتایا کہ یاسر ٹیسٹ اسکواڈ میں ریزرو کھلاڑی کے طور پر شامل تھے تاہم بعدازا ں انہیں پاکستان ون ڈے کپ کے لیے ریلیز کر دیا گیا۔دوسری جانب یاسر رضا نامی صارف نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مکی آرتھر کو اطلاع دی اور بتایا کہ گزشتہ روز انھیں فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں دیکھا گیا، وہ بالکل فٹ تھے اور انھوں نے وکٹ بھی لی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں