وفاقی وزیر عمر ایوب پیرا گلائیڈنگ ٹیک آف کے دوران معمولی زخمی
اسلام آباد (انتخاب نیوز) مظفرآباد میں یوم پاکستان پیرا گلائیڈنگ فیسٹیول میں وفاقی وزیر عمر ایوب پیرا گلائیڈنگ ٹیک آف کے دوران پھسل کر گرگئے۔ یوم پاکستان پیرا گلائیڈنگ فیسٹیول میں عمر ایوب خود پیرا گلائیڈنگ کر رہے تھے اور ٹیک آف کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ عمر ایوب حادثے میں بال بال بچ گئے اور کسی بڑے نقصان سے محفوظ رہے تاہم ان کے بازوؤں اور ٹانگوں پر معمولی زخم آئے ہیں، عمر ایوب کو جائے وقوع پر ہی فوری طبی امداد دی گئی۔
Load/Hide Comments


