جیکب آباد، 20 سالہ نوجوان کی خودکشی، شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل
جیکب آباد (انتخاب نیوز) جیکب آباد کے سٹی تھانہ کی حدود میں واقع اولڈ میونسپل روڈ پر زیر تعمیر عمارت میں مزدوری کرنے والے 20 سالہ ضمیر احمد رند نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی، پولیس کے مطابق کھانے کے وقفے کے دوران جب کام پر کوئی موجود نہ تھا ضمیر نے خودکشی کر لی ،اطلاع ملنے پر مقتول نوجوان کے ورثہ پہنچے اور نوجوان کی لاش ایمبولینس میں اپنے گاں لے گئے، پولیس کے مطابق نوجوان ضمیر رند نے شادی نہ کرانے پر خودکشی کی ہے ۔ ایک دوسرے واقعے میں جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود میںواقع قصبہ عبدالمجید جکھرانی میںگھریلو تنازعہ پر شوہر خالد جکھرانی نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی 35سالہ ضامر ولدجیا کو قتل کر دیا اور فرارہو گیا ،، پولیس کے مطابق قتل ہونے والی خاتون شوہر کے تشدد سے تنگ آکر اپنے والد کے گھر میں رہ رہی تھی اور اپنے شوہر سے خلع مانگ رہی تھی نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے اس کو قتل کردیاہے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں ناکابندی کرکے واقعے کی مزید تفتیش کررہے ہیں۔


