مہنگائی کا کپتان کلین بولڈ ہوچکا، آخری بال کی نوبت نہیں آئے گی، ،مریم اورنگزیب
اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردِ عمل کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ انشاءاللہ شہبازشریف کا نام لیتے لیتے گھر جاﺅ گے ،مہنگائی کا کپتان کلین بولڈ ہوچکا ہے،نہیں چھوڑوں گا کی دھمکیاں چھوڑیں، اجلاس بلائیں میچ کھلیں آخری بال کی نوبت نہیں آئے گی ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران صاحب وہ کپتان ہے جو تینوں وکٹس اکھاڑ کر گھر لے جانا چاہتے ہیں ،مہنگائی کا کپتان کلین بولڈ ہوچکا ہے، نہیں چھوڑوں گا کی دھمکیاں چھوڑیں، اجلاس بلائیں میچ کھلیں آخری بال کی نوبت نہیں آئے گی ۔انہوںنے کہاکہ مہنگائی کے کپتان آئین اور عوام سے نہ لڑیں ،مقابلہ کریں میچ کھلیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب دھمکیاں نہ دیں، 172 ارکان پورے کریں ، اجلاس بلائیں، سرپرائز آپ کا منتظر ہے ۔انہوںنے کہاکہ مہنگائی کے کپتان نے قوم کوصرف مہنگائی، لوٹ مار، جھوٹ اور بے روزگاری کے سرپرائز دئیے ہیں ،آپ صرف جھوٹ اور ڈھٹائی میں جیت سکتے ہیں تحریکِ عدم اعتماد میں ،میدان میں آئے بغیر سے آخری بول تک کیسے کھلیں گے ،مہنگائی کے کپتان کی جماعت تاش کے پتوں کی طرح بکھر رہی ہے آخری پتہ کہاں سے آئے گا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ کا آخری کارڈ اور سرپرائز آپ کا استعفیٰ ہے۔


