چوہدری نثارکی وزیراعظم سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی،قریبی ذرائع

اسلام آباد: سینئر سیاستدان چوہدری نثار علی خان کی وزیراعظم عمران خان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔
قریبی ذرائع کے مطابق سینئرسیاستدان چوہدری نثار علی خان نے وزیراعظم عمران خان سے کوئی ملاقات نہیں کی، وہ بنی گالہ وزیراعظم سے ملنے گئے نہ کوئی ایساپروگرام ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار گزشتہ تین دنوں سے اپنے آبائی علاقہ چکری میں حلقہ کے عوام کیساتھ موجود ہیں،ان کاوزیراعظم سے ملنے کاکوئی پروگرام بناہے اور نہ ارادہ رکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں