کم جونگ ان کے بارے میں کچھ علم نہیں، امریکی وزیرخارجہ

واشنگٹن:شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان کی مبینہ بیماری یا موت کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ مائیکل پومپیو نے کہا ہے کہ واشنگٹن حکومت اس بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش میں ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیا ن میں انہوں نے کہا کہ کم جونگ ان کے بارے میں انہیں کوئی علم نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کووڈ انیس کی وجہ سے اس کمیونسٹ ملک میں قحط کا خطرہ ہے۔ تاہم پیونگ یانگ حکومت نے ایسی عالمی خبروں کو مسترد کر دیا ہے کہ کم جونگ ان شدید علیل ہیں یا ان کا انتقال ہو گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں