اطہر متین قتل کیس کے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

کراچی (انتخاب نیوز) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نجی ٹی وی کے سینئر پروڈیوسر اطہر متین کے قتل کیس کے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں سینئر پروڈیوسر اطہر متین قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ریمانڈ کی مدت مکمل ہونے پر ملزم اشرف بنگلزئی کو پیش کردیا گیا۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ تفتیش مکمل ہوگئی مزید ریمانڈ کی ضرور نہیں۔ ملزم نے تفتیش میں اہم انکشافات کیے ہیں۔ عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ عدالت نے تفتیش افسر کو چودہ روز میں چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں