اوستہ محمد، ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے لیویز اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق، متعدد زخمی

اوستہ محمد (انتخاب نیوز) گنداواہ نوتال روڈ پر پنجک لیویز چوکی کے قریب دوران ڈکیتی ویگن مسافروں پر ڈاکوﺅں کی فائرنگ، لیویز اہلکار فدا حسین لاشاری سمیت دو افراد جاں بحق، متعدد زخمی، ڈی ایچ کیو ہسپتال گنداواہ میں ایمرجنسی نافذ۔ جائے وقوعہ پر لیویز فورس اور پولیس روانہ نفری پہنچ گئی، جبکہ ڈاکو واردات کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس کی جانب سے ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔ دوسری جانب شدید زخمیوں کو سبی اور کوئٹہ کے لیے منتقل کیا گیا، مزید کارروائی لیویز کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں