کراچی، لاپتا افراد کی بازیابی، نئی درخواستوں کی سماعت پر آئی جی سندھ و دیگر کو نوٹس

کراچی (انتخاب نیوز) سندھ ہائی کورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے نئی درخواستوں کی سماعت پر آئی جی سندھ، متعلقہ ڈی آئی جیز،محکمہ داخلہ سندھ دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے نئی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ عبدالرشید کو جیکب آباد سے حراست میں لیا گیا۔حراست میں لیے جانے کے بعد تاحال لاپتا ہے بازیاب کرایا جائے۔ درخواستگزار والدہ نے عدالت کو بتایا کہ بیٹے کو ماڈل کالونی کے علاقے سے حراست میں لیا گیا۔ بیٹے کی جان کو خطرہ ہے فوری بازیاب کرایا جائے۔ عدالت نے آئی جی سندھ، متعلقہ ڈی آئی جیز،محکمہ داخلہ سندھ دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔ عدالت نے فریقین سے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں