کراچی کے اسپتال سے اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

کراچی :کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں سرکاری اسپتال سے اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑی گئی،پولیس حکام کے مطابق سلحہ کارڈیک ایمرجنسی سینٹر کے پانی کے ٹینک سے برآمد کیا گیا، برآمد اسلحہ میں کلاشنکوف، رائفل، پستول اور گولیاں شامل ہیں، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ اسلحہ منظم نیٹ ورک کا لگتا ہے جو کہ چھپایا گیا تھا، اسلحے کا فارنزک کرایا جارہا ہے، تفتیش کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں