مریم نواز کا حکومت پر تقرر و تبادلوں میں 6ارب روپے سے زائد رشوت لینے کا الزام
لاہور (انتخاب نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے وفاقی حکومت پر 6ارب روپے سے زائد رشوت لینے کا الزام عائد کیا ہے۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ پوسٹنگ اور ٹرانسفرز کے لیے رشوت میں 6 ارب روپے سے زیادہ کمایا گیا۔ مریم نواز نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ سب سکینڈلز کا باپ ہے یہ سکینڈل اس کے تانے بانے بنی گالہ سے ملتے ہیں ۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئندہ دنوں میں ہوش اڑا دینے والے ثبوت سامنے آئیں گے۔
Load/Hide Comments


