بلوچستان کے ضلع خاران میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارد

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان کے ضلع خاران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ضلع خاران میں جمعہ کی سہر پہر چار بجکر 26منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی شدت 3.6اور گہرائی40کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز خاران سے 25کلومیٹر شمال مغرب میں تھا ، خاران کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں