یوکرینی سیاستدان کی بیوی ملک سے اربوں روپے لیکر فرار ہوتے ہوئے پکڑی گئی
سابق یوکرینی سیاست دان کی اہلیہ مجموعی طور پر 28 ملین ڈالرز ( یعنی 5 ارب سے زائد پاکستانی روپے) سے بھرے مختلف بیگز لیکر کر ملک سے فرار ہونے کی کوشش میں پکڑی گئی۔رپورٹس کے مطابق یوکرین کے سابق سیاست دان اور بزنس مین آئیگور کووسکی کی اہلیہ مبینہ طور پر روس کی جانب سے جاری جنگ کے دوران ملک سے فرار ہوتے ہوئے 5 ارب روپے سے زائد کی نقد رقم لے کر جارہی تھیں۔ پیسوں سے بھرے سوٹ کیسز کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئیں جسے دیکھ کر صارفین بھی حیران رہ گئے۔
Load/Hide Comments


