قوم فیصلہ کرچکی، زرداری، نواز اور فضل الرحمن کو این آر او نہیں ملے، شاہ محمودقریشی
اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میرے سینے میں بہت سے راز ہیں، چاک کردوں تو یہ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔ امر بالمعروف جلسہ عام سے خطاب میں شاہ محمود کا کہنا تھاکہ میرا اور میرے بیٹے کا ووٹ عمران کی امانت ہے، اس میں خیانت نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ ضمیر کا سودا نہیں کریں گے، عمران کو جھکانے کیلئے وہ سب اکٹھے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وہ کہتے ہیں خان تم این آر او دے دو ہم عدم اعتماد واپس لے لیں گے، قوم فیصلہ کرچکی، زرداری، نواز اور فضل الرحمن کو این آر او نہیں ملے۔ ان کا کہنا تھاکہ میرے سینے میں بہت سے راز ہیں، چاک کردوں تو یہ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے، میں نے اپنے کپتان کو بتادیا کہ منصوبہ کیا ہے، منصوبہ بندی کہاں ہورہی ہے، یہ فیصلہ عمران پر ہے وہ قوم کو کتنا اعتماد میں لینا چاہتے ہیں۔
Load/Hide Comments


