اسلامک یوتھ جنرل اسمبلی کا اجلاس آج سے کوئٹہ میں شروع ہوگا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) محکمہ کھیل و امور نوجوانان، حکومت بلوچستان اور آرگنائزیشن آف اسلامک یوتھ کے زیر اہتمام بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں اسلامک یوتھ جنرل اسمبلی کا اجلاس آج سے کوئٹہ میں شروع ہوگا۔ 28 سے 30 مارچ کو ہونے والے تین روزہ اجلاس میں شرکت کے لئے اسلامی ممالک بشمول ترکی ، آزر بائیجان، سوڈان، انڈونیشیاء، یمن ، فلسطین ، شام ، سعودی عرب ، عمان اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان مندوبین کوئٹہ پہنچ گئے۔ صدر آرگنائزیشن آف اسلامک یوتھ حماد خان کاکڑ نے اسلامک یوتھ جنرل اسمبلی کے انعقاد کو ایک تاریخی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں منعقد ہونے والے اسلامک یوتھ جنرل اسمبلی تمام مسلم ممالک کے درمیان اخوت و بھائی چارے کو مضبوط کرنے کے علاوہ مسلم ممالک کے درمیان سماجی و معاشی سیکٹروں میں باہمی تعاون کے فروغ کے لئے ممد و معاون ثابت ہوگا۔ افغان عوام کو درپیش مشکلات کا زکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا جنگ سے تباہ حال افغانستان کے عوام تمام اسلامی ممالک کی جانب امداد و تعاون کے لئے دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامک یوتھ جنرل اسمبلی کے شرکاءمسلم دینا کو درپیش مسائل بشمول اسلامو فوبیا ، افغان صورتحال ، کشمیر اور فلسطین کے مسائل پر غور کے بعد انکے حل کیلئے اقدامات کے سلسلے میں اہم فیصلے کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں