حب جیپ ریلی کا ٹائٹل صاحبزادہ سلطان کے نام، خواتین میں ماہم شیراز فاتح
حب (انتخاب نیوز) حب جیپ ریلی کا ٹائٹل صاحبزادہ سلطان محمد علی نے اپنے نام کرلیا خواتین کیٹگری میں ماہم شیراز فاتح قرار جبکہ میرنادر مگسی دوسرے نمبر پر رہے تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز حب جیپ ریلی کا نواں ایڈیشن کا انعقاد بلوچستان شہر حب ہوا جس میں 55زائد ملک کے نامورریسر نے حصہ لیا اور خواتین کیٹگری میں چھ خواتین نے حصہ لیا حب ریلی کا ٹریک 50کلومیٹر پر محیط تھا صاحبزادہ سلطان نے 37منٹ 50سیکنڈ میں مقررہ فاصلہ طے کرکے حب جیپ ریلی کے فاتح قرار جبکہ میرنادر خان مگسی نے 38منٹ 20سیکنڈ میں مقررہ فاصلہ طے کرکے دوسرے نمبر پر رہے جبکہ خواتین پری پیڈ کیٹیگری میں ماہم شیراز نے میدان مار لیا اس موقع پرحب جیپ ریلی اختتام میں جیتنے والے ریسرز میں انعامات تقسیم کئے تقریب کے مہمان خصوصی جے او سی 44 ڈویژن میجر جنرل عنایت حسین تھے اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے جانے تھے۔


