شیخ رشید وزیر داخلہ بنے عمران خان کا شیرو نہ بنے،جے یوآئی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مرکزی ترجمان جے یوآئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ شیخ رشید وزیر داخلہ ہے شیخ رشید کو مشورہ ہے کہ وہ وزیر داخلہ بنے عمران خان کا شیرو نہ بنے ۔ وزیر داخلہ شیخ رشید کی پریس کانفرنس پر ردعمل دےتے ہوئے ترجمان جے ےو آئی کا کہنا تھا کہ جے یوآئی کو شوکاز نوٹس ملا ہے نہ شیدا ٹلی دھمکیوں سے ڈرتے ہیں ،عمران خان کے ناکام جلسے سے توجہ ہٹانے کے لئے شیخ رشید بہکی بہکی باتیں کررہاہے جے ےو آئی کے کسی کارکن کو کچھ ہوا تو ذمہ دار عمران خان،شیخ رشید ہونگے ۔عمران خان نے پاکستان کو کوکین،بے حیائی، بدنامی ،کشمیر فروشی اور بربادی کے زخم دئیے ہیں ۔شیخ رشید ہمارے کارکنوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کررہے ہیں اب تک تمام قانونی تقاضے پورے کیے اسے ہماری کمزوری نہ سمجھاجائے شیخ رشید ملک میں افراتفری پھیلانا چاہتاہے انتظامیہ اپنا رویہ غیر جانبدارانہ رکھے ڈی چوک میں پی ٹی آئی کے جھنڈوں والی گاڑیاں کیسے پہنچی ہیں ۔


