اسلام آباد کی سڑکوں پر خون خرابے کی سازش ہو رہی ہے، پلوشہ خان

پشاور (انتخاب نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات پلوشہ خان اورخواتین ونگ خیبرپختونخواکی صدر سینیٹر روبینہ خالد نے کہاہے کہ اسلام آباد کی سڑکوں پر خون خرابہ کرانے کی سازش ہو رہی ہے حکومتی ایماءپر سٹرکوں پر دنگا ہوگا تو سوالات اٹھیں گے دس لاکھ افراد کے مارچ کا خرچہ کون دے گا تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس کا آج تک جواب نہیں دے سکی جن ممالک سے تحریک انصاف کے لئے غیر ملکی فنڈنگ آئی وہی سے دس لاکھ لوگوں کا خرچہ بھی آرہا ہے۔نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹرروبینہ خالد نے کہاکہ بدقسمتی ہے کہ عمران خان وزیراعظم ہیں وزیراعظم کی باتیں سن کر سر شرم سے جھک جاتے ہیں یہ پہلی حکومت ہے جو جلسے جلسے کھیل رہی ہے لاڈلے کا اب وقت ختم ہو چکا ہے یہ اپنے ہی ارکان کو دھمکیاں دے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ وفاقی وزراءخودکش دھماکوں کی بات کر رہے ہیں دس لاکھ افراد لانے کے بجائے یہ ایک سو بہتر کا نمبر ز پورا کریں اپوزیشن مہنگائی مارچ کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی گئی توتمام تر حالات کا ذمہ دار وزیر داخلہ ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں