کپتان کو بتادیا منصوبہ کیا ہے، منصوبہ بندی کہاں ہورہی ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کپتان کو بتادیا منصوبہ کیا ہے، منصوبہ بندی کہاں ہورہی ہے؟،میرے سینے میں بہت سے راز ہیں، چاک کردوں تو یہ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔امر بالمعروف جلسہ عام سے خطاب میں شاہ محمود نے کہاکہ میرا اور میرے بیٹے کا ووٹ عمران کی امانت ہے، اس میں خیانت نہیں کریں گے۔انہوںنے کہاکہ ضمیر کا سودا نہیں کریں گے، عمران کو جھکانے کیلئے وہ سب اکٹھے ہوگئے۔انہوں نے الزام لگایا کہ وہ کہتے ہیں خان تم این آر او دے دو ہم عدم اعتماد واپس لے لیں گے ، قوم فیصلہ کرچکی، زرداری ، نواز اور فضل الرحمان کو این آر او نہیں ملے گا۔وزیر خارجہ نے کہاکہ میرے سینے میں بہت سے راز ہیں، چاک کردوں تو یہ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے، میں نے اپنے کپتان کو بتادیا کہ منصوبہ کیا ہے ، منصوبہ بندی کہاں ہورہی ہے، یہ فیصلہ عمران پر ہے وہ قوم کو کتنا اعتماد میں لینا چاہتے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ یہ قوم جاگ چکی ہے اور جب جب قومیں جاگیں تو تاریخ بدل گئیں، جب پشاور پر آرمی پبلک اسکول پر حملہ ہوا اور قوم جاگی تو دہشت گردوں کو شکست ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اب قوم جاگی ہے تو بتاو¿ لوٹیروں کو شکست ہوگی یا نہیں، آصف علی زرداری کے پاس جتنی دولت ہے وہ لے آئے کیونکہ اس میں سے ایک کارکن فروخت ہونے کےلئے آمادہ نہیں ہوگا، کچھ ضمیر بکتے ہیں تو کچھ کھڑے ہوجاتے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کی عوام نے کپتان پر اعتماد کا اظہار کردیا۔انہوں نے قوم کو مخاطب کرکے کہا کہ یہ تم دیکھ رہے ہو کہ عمران خان ایک تنہا ہے، متحدہ اپوزیشن کا نشان، جھنڈا اور منشور ایک نہیں ہے، وہ سب اکٹھے ہوگئے، قوم سے پوچھتا ہوں کہ عمران خان کا سر نیچا کرنے دو گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں