ای پاسپورٹ کا اجرا ئ( آج) سے شروع ہو جائے گا

لاہور(انتخاب نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی ہدایت پر آج ( پیر) کے روز سے ای پاسپورٹ کا اجرا ءشروع ہو جائے گا جس سے پاکستان نے انٹر نیشنل سول ایوی ایشن کے مقررہ معیار کا ہدف کامیابی سے حاصل کر لیا۔ متوقع طو رپر وزیر اعظم عمران خان ای پاسپورٹ کا افتتاح کریں گے۔ ای پاسپورٹ کی سہولت ابتدائی طور پر سرکاری اور سفارتی پاسپورٹس رکھنے والوں کو حاصل ہو گی اور بعد میں اس سہولت کو عام لوگوں تک بڑھا یا جائے گا۔ ای پاسپورٹ کے ذریعے لیز ر پرنٹنگ اور مائیکرو چپ ٹیکنالوجی سے ڈیٹا کا تحفظ،نئے سیکورٹی فیچرز ،امیگریشن کیلئے ای گیٹکی سہولت اور ائر پورٹس پر فری ڈیٹا میجنگ ہو گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں