اپوزیشن نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کیخلاف تحریک عدم اعتماد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی
لاہور: وفاق کے بعد اپوزیشن نے پنجاب میں بھی محاذ سنبھال لیا اور صوبائی اسمبلی میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کروادی۔
مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی رانا مشہود ، سمیع اللہ خان ، میاں نصیر اور دیگر نے وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد اسمبلی میں جمع کرائی۔ عدم اعتماد کی تحریک پر ن لیگ اور پی پی پی کے اراکین کے دستخط ہیں۔
عدم اعتماد کی تحریک جمع ہونے کے بعد وزیر اعلی عثمان بزدار پنجاب اسمبلی تحلیل نہیں کرسکیں گے اور 14 دن میں اسپیکر پرویز الٰہی اجلاس بلانے کے پابند ہیں۔
Load/Hide Comments


