ق لیگ کے رہنما اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے بھی استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد (انتخاب نیوز) مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔ ترجمان ق لیگ کا کہنا ہے کہ طارق بشیرچیمہ نے استعفیٰ قومی اسمبلی کی سیٹ سے نہیں دیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت نے طارق بشیر چیمہ کو مستعفی ہونیکی اجازت دی ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ کے امیدوار کے طور پر سپورٹ کرنے پر راضی ہوگئی ہے جب کہ ق لیگ نے وزیراعظم عمران خان کی عدم اعتماد میں حمایت کا اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں