فوج کے کہنے پر بلوچستان حکومت گرائی تھی، خالد مگسی

اسلام آباد (انتخاب نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما خالد مگسی کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے اس وقت موقع ہے کہ اپوزیشن کی دعوت قبول کریں، بلوچستان مسلسل محرومیوں کا شکار ہے، سارے معاملات مشاورت کے ساتھ طے کیے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ نئے انداز میں ملک کو سنبھالا جائے، معاملات حل کیے جائیں، اٹکا کر نہ رکھا جائے۔ ماضی میں بلوچستان حکومت گرانے کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آپ نے بلوچستان حکومت کس کے کہنے پر گرائی، ٹیڑھے سوال کریں گے تو ٹیڑھا جواب آئے گا۔ ہاں فوج کے کہنے پر بلوچستان حکومت گرائی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں