عمران خان نے دو گھنٹے یوتھیوں کا سر کھانے کے بعد آخر میں جھوٹا خط نکال کر لہرا دیا، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے وزیرداخلہ شیخ رشید کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کیسی عالمی سازش ہے کہ چپڑاسی تک کو پتہ نہیں،یہ سازش باس اوردھندہ قریشی نے مل کرگھڑی ہے شاید،دو گھنٹے یوتھیوں کا سر کھاتا رہا اور آخر میں جھوٹا خط نکال کر لہرادیا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ مہنگائی مارچ ابھی گوجرانوالہ پہنچا ہے اور باس اور چپڑاسی کا رنگ اڑ گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف کی سیاست کو مائنس کرنے کے دعوے کرنے والے آج اعتراف کر رہے ہیں کہ ساری سیاست نواز شریف چلا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آپ کی باقی زندگی اب نالہ لئی پر گزرے گی کیونکہ اب مزید نوکری ملنے کی امید نہیں،گیدڑ بھبھکیاں پاس رکھیں، جانے کی تیاری کریں۔انہوں نے کہاکہ یہ اڑی اڑی رنگت بتا رہی ہے کہ باس اور چپڑاسی اچھے خاصے گھبرائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی مکاؤمارچ گوجرانوالہ سے اسلام آباد روانہ ہورہا ہے، باس اور چپڑاسی کوپیغام ہے کہ بس آپ نے گھبرانا نہیں،مہنگائی مکاؤمارچ مہنگائی کا ظلم کرنے والی حکومت کے خلاف عوامی لاوہ ہے۔انہوں نے کہاکہ جہلم داخل ہونے پر پارٹی کارکنان اور عوام کے ہمراہ مہنگائی مکاؤ مارچ کا استقبال کریں گے اور مارچ میں شامل ہوں گے۔انہوں نین کہاکہ دینہ اور سوہاوہ پہنچنے پر عوام اور کارکنان مہنگائی مکاؤمارچ کا خیرمقدم کریں گے اور مقامی جلوس مرکزی جلوس میں شامل ہوجائیں گے،گوجر خان سے ہوتا ہوا مہنگائی مکا مارچ پہنچے گا جہاں پارٹی راہنما اور کارکنان قائدین اور مارچ کا استقبال کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں