وفاقی محتسب کو درخواست پر کوئٹہ کے رہائشی کو پنشن کے 15 لاکھ مل گئے
کوئٹہ (آن لائن )وفاقی محتسب کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ کے رہائشی اور پاکستان پوسٹ آفس PPO کوئٹہ کے ریٹائرڈ ملازم عبدالجبار لہڑی نے وفاقی محتسب کو پاکستان پوسٹ آفس PPO کوئٹہ کے خلاف ایک درخواست دی جس میں درخواست گزار / شکایت کنندہ نے لکھا ہے کہ وہ پاکستان پوسٹ آفس PPO کوئٹہ میں بطور سارٹر ایم ایس ٹی ”کیو“ ڈویژن کے کام کررہا تھا اور پاکستتان پوسٹ آفس PPO کوئٹہ کی طرف سے ٹال مٹول کی وجہ سے کی پنشن اور ان کیشمنٹ کی اب تک ادائیگی نہیں ہوئی اس سلسلے میں درخواست گزار/ شکایتت کنندہ نے پاکستان پوسٹ آفس PPO کوئٹہ کے دفتر کے کئی چکر لگائے اورر اپنے مسئلے کے حل کے لئے مجاز حکام سے رابطے کئے مگر پاکستان پوسٹ آفس PPO کوئٹہ کے مجاز حکام کی طرف سے اسے کوئی خاطر خواہ جواب نہیں ملا ہر طرف سے مایوس ہونے کے بعد درخواست گزار نے وفاقی محتسب سے اس معاملے میں مداخلت اور فوری انصاف کی درخواست کی جس پر وفاقی محتسب نے اس کی درخواست پر ایکشن لیتے ہوئے پاکستان پوسٹ آفس PPO کوئٹہ کے مجاز حکام نے معاملے کو حل کرتے ہوئے درخواست گزار کو فوری طور پر پنشن کی مد میں 1,579,125 روپے کی ادائیگی کردی اور مزید یہ کہ فنڈز ریلیز ہوتے ہی ان کیش منٹ کی ادائیگی کا وعدہ بھی کیا۔ فوری انصاف بہم پہنچانے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے ان تمام لوگوں کو اپنے مسائل کے حل کے لئے وفاقی محتسب سے رجوع کرنے کا مشورہ بھی دیا۔


