پرویز الٰہی نے چوہدری شجاعت کے بھروسے کو ٹھیس پہنچائی، امان اللہ کنرانی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ چوہدری ظہور الٰہی (مرحوم) کی سیاسی وراثت کے امین وان کے صاحبزادے چوہدری شجاعت حسین کی مصالحتی سیاست کو ایک اور جھٹکا یعنی گھر کو آگ لگی گھر کے چراغ سے کے مصداق جب فریقین کے معاملات ن لیگ کے ساتھ طے ہوچکے مگر اگلے ہی لمحے حکومت کے سامنے وزارت اعلیٰ کی قیمت پر اپنے بھتیجے کو دوسروں کے سامنے بڑی خفت میں مبتلا کرنا ایسا ہی دوسرا سیاسی جھٹکا ہے جیسے چوہدری شجاعت حسین نے 2005 ء میں نواب بگٹی شہید سے معاملات مذاکرات کے ذریعے طے کرنے کا معاہدہ کرچکے مگر جنرل پرویز مشرف نے اس کے برعکس طاقت کے استعمال کے ذریعے ان کی جان لے لی، اسی طرح ان کی زبان و معاہدوں کو جہاں ایک جنرل نے بے وقعت کیا وہاں ان کے چچا نے بھی وزارت اعلیٰ کی تمنا میں ان کے ن لیگ کے ساتھ اپنی زبان کی پاسداری نہ کی اگرچہ پی ٹی آئی بھی اپنی پارٹی کے اندر اعتبار و اعتماد کی ساکھ کھوگیا، یعنی اپنے مفاد کے لئے پارٹی سربراہ کسی کو بھی قربان کرسکتے ہیں اسی طرح چوہدری پرویز الٰہی نے بھی جہاں چوہدری شجاعت صاحب کے بھروسے کو ٹھیس پہنچایا وہاں ن لیگ کے ساتھ سیاسی تگڑم بازی کے ذریعے باتھ کر گئے وہاں اپنے اتحادی ایم کیو ایم اور باپ کو باہمی مشاورت سے فیصلہ کا وعدہ کرکے یکتا و تنہا پرواز سیاسی برتاؤ کے تناظر میں نہایت سطحی حرکت و منفی رویہ سمجھا جائے گا، جس سے آئندہ سیاسی معاہدوں و عہد و پیمان و مذاکرات کو شک کی نظر سے دیکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں