وزیراعظم عمران خان کل ای پاسپورٹ کا اجرا کرینگے

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیراعظم عمران خان بدھ کو ای پاسپورٹ کا اجرا کرینگے۔ منگل کو وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے مطابق نئے بائیو میٹرک پاسپورٹ میں الیکٹرانک چپ استعمال کی جائے گی۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے مطابق ای پاسپورٹ میں جدید ترین 29 نئے سکیورٹی فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ای پاسپورٹ 2004 کے بعد پاکستانی سفری دستاویز کی سب سے بڑی اپ گریڈیشن ہے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاکہ ای پاسپورٹ سے دنیا بھر کے ائیر پورٹس پر ای گیٹ کی سہولت سے استفادہ کیا جاسکے گا۔ ابتدائی طور پر ای پاسپورٹ کی سہولت سفارتی اور سرکاری پاسپورٹس کے لئے ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں