وزیر اعظم صحافیوں کو دھمکی آمیز خط نہ دکھا سکے
اسلام آباد (انتخاب نیوز)صحافیوں سے خط سے متعلق مندرجات سامنے آگئے۔ وزیر اعظم صحافیوں کو دھمکی آمیز خط نہ دکھا سکے۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ خط عسکری قیادت سے شیئر کیا جاچکا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا خط میں جو زبان استعال ہوئی وہ بتا نہیں سکتا۔ دھمکی آمیز خط پر پارلیمنٹ کو ان کیمرہ بریفنگ دیں گے۔ خط ہمارے اپنے سفیر کی جانب سے لکھا گیا ہے۔ خط پر نیشنل سیکورٹی قوانین لاگو ہوتے ہیں۔ جہاں سے خط آیا ہے اس ملک کا نام نہیں بتا سکتے۔ خط کے حوالے سے پاکستان کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔ ملاقات میں اسد عمر نے دھمکی آمیز خط سے متعلق بریفنگ دی۔
Load/Hide Comments


