تحصیل تمبو میں بند سرکاری اسکولوں کو فوری کھولا جائے، بی ایس او پجار
ڈیرہ مراد جمالی (انتخاب نیوز) ڈیرہ مراد جمالی میں تحصیل تمبو کے 20سے زائد اسکولوں کی بندش کیخلاف بی ایس او پجار تمبو زون کی جانب سے طلبہ اور ان کے والدین کے ساتھ ڈیرہ مراد جمالی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین سے نیشنل پارٹی نصیرآباد کے صدر جاگن خان مغیری انفارمیشن سیکرٹری کامریڈ اعجاز بلوچ رزاق پندرانی ڈاکٹر سرور بلوچ تاج بلوچ دلدار بلوچ بی ایس او پجار کے گہنور بلوچ طارق بلوچ امجد بلوچ ایاز بلوچ میر حسن بلوچ معشوق بلوچ یاسر بلوچ پیپلز پارٹی کے عرفان ہاشم عمرانی ظریف احمد ڈومکی اسٹوڈنٹ پاور ڈویژنل صدر نعیم احمد بگٹی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تحصیل تمبو سمیت ضلع بھر میں سینکڑوں تعلیمی ادارے بند ہیں کوئی پرسان حال نہیں متعدد بار ضلعی انتظامیہ کو اس حوالے سے نشاندہی کرائی گئیں ہے مگر کوئی کاروائی نہیں کی گئی ہیں مقررین نے کہا کہ اب صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے ہم مزید اپنے بچوں کو تعلیم سے محروم نہیں رکھ سکتے لہذا انہوں نے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ڈائریکٹر ایجوکیشن نصیرآباد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایک ہفتے کے اندر اندر ضلع بھر کے تمام بند سرکاری اسکول نہیں کھولے گئے تو نصیرآباد کے ہر تحصیل سے بچوں سمیت کوئٹہ تک لانگ مارچ کرنے کا اعلان کیا جائے گا اس موقع پر سوشل ورکر قادر نصیب اصغر ڈومکی عطا اللہ گجر شیرا بلوچ جلال پیچوہا سبز علی جمالی نیاز عمرانی و دیگر اپنے بچوں کے ساتھ موجود تھے۔


