اسلام آباد پولیس کا کارنامہ، مشتبہ شخص کے اغوا کا مقدمہ درج
اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس کا انوکھا کارنامہ سامنے آگیا، گزشتہ روز گرفتار کیے گئے مشتبہ شخص کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا۔ کاﺅنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اسلام آباد نے گزشتہ روز 4 مشتبہ افراد گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔گرفتار مشتبہ افراد میں ایک ملزم اسماعیل کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کا ملازم ہے۔ دوسری طرف آب پارہ پولیس اسٹیشن میں ملزم اسماعیل کے غائب ہونے پر اغوا کا مقدمہ درج کرایا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق اسماعیل گھر سے ایکسائز آفس جانے کےلئے نکلا تھا تاہم تاحال واپس گھر نہیں پہنچا ہے۔
Load/Hide Comments


