ایم کیو ایم اور متحدہ اپوزیشن کے درمیان 18 نکاتی ”چارٹرآف رائٹس “ معاہدہ طے
اسلام آباد : ایم کیوایم پاکستان اور متحدہ اپوزیشن کے درمیان 18 نکات پرمشتمل معاہدہ طے پاگیاہے معاہدے کو”چارٹرآف رائٹس “کانام دیاگیاہے معاہدے پرایم کیوایم کی جانب سے خالد مقبول صدیقی اورپیپلزپارٹی کی جانب سے بلاول بھٹونے دستخط کیے ہیں جبکہ معاہدے پرشہبازشریف،مولانافضل الرحمان،اخترمینگل اورخالد مگسی نے بطورضامن دستخط کیے ہیں معاہدے کے نکات کے مطابق لوکل گورنمٹ ایکٹ پرسپریم کورٹ کے فیصلے کےمطابق عمل ہوگا سرکاری ملازمتوں پر طے شدہ کوٹہ شہری اوردیہی سندھ کے مطابق عمل کیاجائےگا جعلی ڈومیسائل کے معاملے پرمشترکہ تمام فورم جدوجہد کی جائے گی اورجعلی ڈومیسائل پر تحقیقات کے بعد اسے منسوخ کردیاجائےگا معاہدے کے مطابق ملازمتوں کے کوٹہ کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دی جائے گی جواسے مانیٹرکرےگی اورگریڈ ایک سے 15 تک کی ملازمتوں پرسختی سے مقامی حکومتوں کے حوالے سے عمل کیاجائے گامعاہدے کے مطابق امن وامان کی بہتری اوراسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لیے مقامی پولیسنگ کانظام متعارف کرایاجائے گااورشہری اوردیہی علاقوں کی ترقی کے لیے مشترکہ کمیٹی کام کرے گی اورخصوصی پیکج کااعلان ہوگامعاہدے کے مطابق کراچی کے ماسٹرپلان کے لیے فوری طورپر نوٹی فیکشن نکال کر کام کیاجائے گا معاہدے کے مطابق دونوں جماعتوں نے کراچی ٹرانسپورٹ سسٹم کو اپ گریڈ کرنے پراتفاق کیا ہے اورسیف سٹی منصوبے کو فوری مکمل کیاجائےگا معاہدے کے مطابق دونوں جماعتیں کاٹیج انڈسٹریل زون بنانے پربھی متفق ہوگئیں اوردونوں جماعتوں نے انڈسٹریل ایریاز کی حالت بہتر بنانے پر بھی اتفاق کیامعاہدے کے مطابق دونوں جماعتیں صحت اورتعلیم کے شعبوں میں ہنگامی بنیادوں پرسرمایہ کاری کرنے پر اتفاق کیا ہے دونوں جماعتوں کے معاہدے کے تحت حیدرآباد یونی ورسٹی بنانے پربھی اتفاق کیاگیاہے جبکہ متروکہ اراضی اور زمینوں کے معاملات کے حل کیلئے کمیشن بنانے پرمتحدہ او رپی پی پی متفق ہوگئی ہیں معاہدے کے مطابق تمام سیاسی ایڈمنسٹریٹو اورمعاشی فیصلوں پر قانون کے مطابق عمل کیاجائےگا۔


