پی ٹی آئی اراکین کی خالد مگسی اور دیگر ارکان کےساتھ بد تمیزی، لوٹا لوٹا کے نعرے
اسلام آباد (انتخاب نیوز) قومی اسمبلی کے اجلاس میں سندھ ہاﺅس پر حملے میں ملوث تحریک انصا ف کے کراچی سے تعلق رکھنے والے ارکان فہیم خان اور عطاءاللہ نے بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی اور دیگر ارکان کےساتھ بد تمیزی کی اور ان کے سامنے کھڑے ہوکر لوٹا لوٹا کے نعرے لگائے جبکہ عطاءاللہ نے یہاں تک کہہ دیا کہ ”جنہوں نے آپ کو تحریک انصاف کا اتحادی بنایا تھا آج انہوںنے ہی پی ڈی ایم کا اتحادی بنا دیا ہے “۔ انہوںنے کہاکہ آپ لوگ بے ضمیر ہیں ، ہمیشہ ضمیر بیچتے ہیں جس پر خالد مگسی نے شدید احتجاج کیا اور وزیر دفاع پرویز خٹک اور شفقت محمود کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اپنے ارکان کو سمجھائیں اس دور ان خواجہ آصف اور دیگر ارکان نے آکر بیچ بچاﺅ کرایا ۔
Load/Hide Comments


