آصف زرداری کا صاحبزادی آصفہ کو پارلیمانی سیاست میں لانے کا اعلان
اسلام آباد (انتخاب نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کو پارلیمانی سیاست میں لانے کا اعلان کردیا۔سابق صدر آصف علی زر داری نے بیٹی آصفہ بھٹو زرداری کا ہاتھ تھامے پارلیمنٹ ہاو¿س میںصحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی ۔سابق صدر نے تحریک عدم اعتماد اور دیگر مسائل پر بات کی۔ اس دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ اپنی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری کو پارلیمانی سیاست میں کب لا رہے ہیں؟ اس پر سابق صدر نے جواب دیا کہ انشاءاللہ اگلے الیکشن۔
Load/Hide Comments


