جو ہماری خارجہ پالیسی سے انڈیا نہ کرسکا وہ عمران خان نے کردیا، شازیہ مری

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے عمران خان کی خطاب پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ جو ہماری خارجہ پالیسی سے انڈیا نہ کرسکا وہ عمران خان نے کردیا۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران خان کسی بھی ملک پر الزام لگا کر اپنی نالائقی نہیں چھپا سکتے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کا زہنی توازن خراب ہوچکا ہے، خدشہ ہے کہ کئیں اقتدار کے چھن جانے پر یہ شخص خود سوزی نہ کرلے۔ انہوںنے کہاکہ ملک کو ہر قسم کا بحران میں دھکیلنے والا آج بیرونی سازشوں کی بات کررہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بائیڈن کو فون کی درخواست بجھوانے والا آج سازشی تھیوری گھڑ لایا۔ انہوںنے کہاکہ جعلی خط کا ڈرامہ فلاپ فلم ثابت ہوچکا، مودی کے جیت کی دعائیں کرنے والے کے خلاف کوئی کیوں سازش کرے گا؟ ،کشمیر کا سودہ کرنے والے کے خلاف کوئی ملک کیوں سازش کرے گا ؟

اپنا تبصرہ بھیجیں