مستونگ، چار اشتہاری ملزمان گرفتار
مستونگ:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمستونگ لیفٹیننٹ رٹائرڈ محمدبلوچ کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی سٹی نوراحمد رند کے سرپرستی میں ایس ایچ او سٹی پولیس عبدالفتاح محمدحسنی کے سربرائی میں ایس آئی مقصود لغاری ایس آئی محمدیونس محمدشہی پر مشتمل چھاپہ مارٹیم نے پولیس کے بھاری نفری کے ہمراہ مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر مختلف مقدمات میں مطلوب چار اشتہاری و مفرور ملزمان عجب خان،نوراحمد،گوہرخان اور لکمیرخان کو گرفتار کرلیا۔انھوں نے کہاکہ اشتہاری اور مفرور ملزمان کے گرفتاری کیلئے کاروائی مزید تیز کردی گئی ہے۔انھوں نے کہاکہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے سٹی پولیس جرائم کے خاتمے کیلئے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سخت کاروائیاں جاری ہیں کسی کو بھی امن و امان کی صورتحال خراب کرنے نہیں دینگے۔
Load/Hide Comments