کراچی، پولیس کارروائی کے دوران مشتبہ شخص گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد
کراچی (انتخاب نیوز) ملیر پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملیر پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر کے پانچ پیکٹ دھماکہ خیز مواد، بال بیرنگ، وائر سمیت دیگر سامان برآمد کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص ملک میں بے امنی کی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے، جس کی شناخت میر سراد خان کے نام سے ہوئی ہے۔ مشتبہ شخص نے 2003 میں کالعدم تنظیم میں شمولیت اختیار کی، متعداد وارداتوں اور سہولت کاری میں ملوث رہا ہے۔ دوران تفتیش 2007 میں ڈی آئی خان میں این جی او آفس پر حملہ کرنے اور ساتھیوں کے ساتھ مل کر ایف سی کے ٹینک پر حملہ کرنے کا اعتراف کیا، جس میں جوان جاں بحق ہوئے تھے۔
Load/Hide Comments


