رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا
لاہور(انتخاب نیوز)زونل رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ لاہور میں رمضان کا چاند نظر آگیا ہے کل سے رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہوگالاہور اور اسلام آباد میں رمضان کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول ہوئی اور ان شہروں کی زونل کمیٹیوں نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو شہادتوں کو آگاہ کیا۔رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں جاری ہے اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد چاند کی رویت کا حتمی اعلان کریں گے۔سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج پہلا روزہ ہے جبکہ امریکا، آسٹریلیا، روس، نیوزی لینڈ میں بھی ماہ صیام کا آغاز ہو گیا ہے۔
Load/Hide Comments


