اوستہ محمد، مسلح افراد نے گھر میں گھس کر 3 خواتین کو قتل کردیا، موقع سے فرار

اوستہ محمد (انتخاب نیوز) بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد میں مسلح افراد نے گھر کے اندر گھس کر فائرنگ کرکے 3خواتین کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔ اطلاعات کے مطابق ہیڈ باغ تھانہ کے حدود مسلح افراد نے خادم حسین بنگلانی کے گھر میں داخل ہو کر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3خواتین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں جن کی نعشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیا جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔ ذرائع کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں